اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے بیرونی گماشتوں نے دو شب قبل الدراز کے علاقے میں 60 گھروں پر چھاپے مارے ہیں اور درجنوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بحرین کی سیاست جماعت "جمعيۃالاحرار" کے سربراہ "علی الفائز" نے کہا کہ آل خلیفہ کے بیرونی گماشتوں نے ایسے افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنہوں نے اس سے قبل پرامن احتجاجی مظاہروں میں شرکت کی تھی۔
انھوں نے آل خلیفہ کی استبدادی اور مطلق العنان حکومت کو حاصل امریکی حمایت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: پرامن انقلابی تحریک کو کچلنے کے سلسلے میں آل خلیفہ کی پرتشدد کاروائیوں کا مقصد عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ اس حکومت کو بدستور امریکہ کی مالی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔
حریت پسند بحرینیوں کی جماعت کے سربراہ نے کہا: بحرین میں آل خلیفہ خاندان کے سوا کوئی بھی امریکی مفادات کا محاقظ نہیں ہے اسی وجہ سے امریکہ اور عالمی استکباری نظام اس ملک میں کسی قسم کی تبدیلی اور اصلاحات کی اجازت دینے کے لئے تیار نہيں ہے اور امریکہ و اسرائیل کے علاقائی عرب حواری اس خاندان کو ہر قیمت پر بچانا اور بحال رکھنا چاہتے ہیں۔
الفائز نے کہا: امریکہ علاقے کی ریاستوں ميں اصلاحات اور حکومتوں کی تبدیلی کے عمل کو اپنے مفاد سے متصادم سمجھتا ہے اسی بنا پر منامہ حکومت کو امریکہ کی مسلسل حمایت حاصل ہے اور آل خلیفہ خاندان کے حکمران پورے سکون و اطمینان کے ساتھ عوام کو قتل کرتے ہیں، انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، انہیں کام سے بے دخل کردیتے ہیں یا پھر انہيں لمبی لمبی قید کی سزائیں سناتے اور انہیں قسم قسم کی بے حرمتیوں کا نشانہ بناتے ہیں۔
یاد رہے کہ آل خلیفہ کے کرتوتوں پر عالمی رد عمل جتنا شدید ہورہا ہے اس کے جرائم میں بھی اسی سطح پر اضافہ ہورہا ہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ آل خلیفہ امریکہ کا لاڈلا خاندان ہے اور امریکہ و اسرائیل کا دوسرا لاڈلا خاندان "آل سعود" بھی اسی بنا پر ان تمام مظالم و جرائم میں برابر کا شریک ہے۔
انھوں نے کہا: اس میں شک نہیں ہے کہ عالمی ظالمانہ نظام اور امریکہ و یورپ کے حکمران نیز عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے نام نہاد نگہبان ـ جو عام طور پر جمہوریت اور انسانی حقوق کا نعرہ لگا کر ملکوں کو بلیک میل کیا کرتے ہیں ـ ب
حرینی عوام کے خلاف آل خلیفہ اور آل سعود کے جرائم و مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن بحرینی عوام کے عزم راسخ میں ذرہ برابر سستی نہيں آئی بلکہ مظالم و جرائم میں اضافے کے ساتھ ساتھ ان کے ارادے مضبوط سے مضبوط تر ہوگئے ہیں اور وہ آزادی اور جمہوریت حاصل کرنے کی راہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہيں کریں گے۔
.......
/169
تفصیل کے لئے رجوع کیجئے:
انقلاب کرامت بحرین کا 440واں دن؛ متنوع رپورٹیں؛آل خلیفہ کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج / عبدالہادی الخواجہ کہاں ہیں؟